
بغداد : عراق کی مزاحمتی تنظیم کتائب حزب اللہ نے سعودی قیادت سے یمن میں فوجی کارروائیوں کی ناکامی تسلیم کرنے اور یمن کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تنظیم نے اپنے بیان میں یمنی فورسز کی کارروائیوں کو سعودی حملوں اور محاصرے کے جواب میں قرار دیتے ہوئے یمن کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ کتائب حزب اللہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پر زور دیا کہ وہ فوجی طاقت کے ذریعے تنازع حل کرنے کی کوششیں ترک کریں اور یمنی عوام پر عائد پابندیاں ختم کریں۔ یہ بیان سعودی تنصیبات پر یمنی فورسز کے میزائل اور ڈرون حملوں کے دعوؤں کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔


































