
تہران : ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سینئر کمانڈر بریگیڈیر جنرل محمد رضا نقدی نے دعویٰ کیا ہے کہ اردن میں امریکیوں پر کیے گئے ایک ایرانی حملے میں 200 امریکی ہلاک ہوئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بھاری جانی نقصان کی اطلاع انہیں اردن کے ہلال احمر کی جانب سے دی گئی ہے۔ بریگیڈیر جنرل محمد رضا نقدی نے مزید دعویٰ کیا کہ انہوں نے کویت اور بحرین میں ان ہوٹلوں کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے جہاں امریکی فوجی قیام پذیر تھے جس کے بعد وہاں کافی دیر تک ایمبولینسوں کی آمدورفت جاری رہی.


































