Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ

روزانہ کی خبریں

وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا

اسلام آباد: وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کے لیے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروا دیا ہے، جس کے تحت شہری اب گھر بیٹھے آن لائن درخواست دے سکیں گے اور تصدیق کا عمل مکمل ہونے پر انہیں ای سرٹیفکیٹ ای میل کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔
نئے نظام کے تحت شہریوں کو دستاویزات کی تصدیق کے لیے وزارت خارجہ کے دفاتر کے بار بار چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی، درخواست موصول ہونے کے بعد دستاویزات کی جانچ پڑتال اور تصدیق کی جائے گی، جس کے بعد درخواست گزار کو آگاہ کیا جائے گا۔
دستاویزات کی تصدیق مکمل ہونے کے بعد شہریوں کو آن لائن فیس جمع کرانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، فیس کی ادائیگی کے بعد ای سرٹیفکیٹ درخواست گزار کو ای میل کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔ وزارت خارجہ کے اس اقدام سے شہریوں کے وقت اور محنت کی بچت ہوگی، جبکہ دستاویزات کی تصدیق کا عمل بھی مزید تیز اور آسان بنانے میں مدد ملے گی، ڈیجیٹل نظام کے ذریعے شہریوں کو قطاروں اور طویل انتظار سے بھی نجات ملنے کی توقع ہے۔
وزارت خارجہ کا دستاویزات کی تصدیق کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کا اقدام سرکاری خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنے، شفافیت بڑھانے اور شہریوں کو گھر بیٹھے سہولیات فراہم کرنے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular