
صنعا: انصار اللہ ذرائع نے مدینہ منورہ پر حملے کے سعودی دعویٰ کی سختی سے تردید کی ہے۔ یمن کی سبا نیوز ایجنسی نے ایک یمنی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ متجاوز و جارحیت پسند سعودی رجیم کی جانب سے پھیلایا گیا یہ جھوٹ من گھڑت پروپیگنڈہ ہے جس کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔


































