
تہران: ایرانی فوج کے کمانڈر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے بنیادی ڈھانچے کو خطرہ لاحق ہوا تو دشمن کے بنیادی ڈھانچے، مفادات اور اثاثوں کو اس سے کئی گنا زیادہ نقصان پہنچایا جائے گا۔ ایرانی کمانڈر نے واضح کیا کہ اس جوابی کارروائی کا دائرہ صیہونی حکومت اور اس کے ساتھ تعاون کرنے والوں کے بنیادی ڈھانچے تک بھی پھیل سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کی صورت میں مخالف فریق کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔


































