
تل ابیب : صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے شام پر مسلط صدر احمد الشرع کو دھمکی دیکر دروز برادری کا قتل عام رکوانے کا انکشاف کیا ہے، دروز برادری کے لیے منعقدہ لیکوڈ پارٹی کی ایک کانفرنس سے خطاب میں نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے جولائی 2025 میں شامی وزارت دفاع پر بمباری اور دمشق میں صدارتی محل کے قریب حملوں کے فوری بعد احمد الشرع سے براہِ راست ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی۔ نیتن یاہو نے بتایا کہ میں نے احمد الشرع سے بات کی یہ ایک انتہائی مختصر اور نہایت سخت گفتگو تھی اور اس کے بعد شام میں دروز برادری کا قتلِ عام رک گیا۔ نیتن یاہو نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ میں اپنے اور آپ کے (دروز) بھائیوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کروں گا۔


































