
قاہرہ : ہزاروں فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش مصری صدر نے یمن میں انصار اللہ کیخلاف کارروائی کی یقین دھانی کرادی،
مصر کے صدر السیسی نے ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر درخواست کی گئی تو مصر سعودی عرب کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا۔ انھوں نے تسلیم کیا کہ ایسی کسی کارروائی کے لیے پارلیمانی منظوری درکار ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ اگر ریاض نے مصری معاونت کی درخواست کی تو یہ اختیار دینے کے لیے ہنگامی اجلاس بلایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی سے لڑنا یا کسی پر حملہ کرنا نہیں چاہتے۔ ہم صرف سعودی عرب کا دفاع کریں گے۔ السیسی نے خلیجی ممالک کے تحفظ کے لیے مصر کی آمادگی کا بھی اظہار کیا اور 2011 کے بعد مصر کو درپیش معاشی مشکلات کے دوران سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کویت کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔


































