Thu Oct 22, 2026

سعودی عرب کی شیبہ آئل فیلڈ پر حملے میں 2 افراد ہلاک نیتن یاہو اور ٹرمپ کا زوال قریب ہے، جنرل شکارچی ہماری نگرانی کے بغیر یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت نہیں، امریکا کی سعودی عرب کو سخت تنبیہ جنگ چھیڑ کر دنیا میں افراتفری پھیلانے والا ملک خود کو مظلوم ظاہر نہیں کر سکتا، اسماعیل بقائی یمنی فوج کی پیشقدمی، تعز کے 11 اضلاع سے سعودی ملیشیا کو نکال دیا گیا ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ مارو اور بھاگ جاؤ کا دور ختم ہو گیا، ایران ٹرمپ انتظامیہ اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے درمیان معاہدہ، یہود دشمنی پر تادیبی کارروائی کی شقیں بھی شامل البانیہ میں پرتشدد مظاہروں میں مزید شدت، دارالحکومت تیرانا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں

روزانہ کی خبریں

جنگ چھیڑ کر دنیا میں افراتفری پھیلانے والا ملک خود کو مظلوم ظاہر نہیں کر سکتا، اسماعیل بقائی

تہران : ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ واشنگٹن نے نو ماہ سے بھی کم عرصے میں دو مرتبہ ایران پر حملے کیے اور یہ سب ایک ایسے وقت میں ہوا کہ جب مذاکرات جاری تھے۔ اسماعیل بقائی نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ نے میناب میں ایرانی بچوں کا قتلِ عام کیا، لامرد میں بچیوں کو قتل کیا، ایرانی رہنماؤں کو نشانہ بنایا اور ایرانی عوام پر پابندیاں مزید سخت کر دیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ نے 17 جون کو خود دستخط کی گئی مفاہمتی یادداشت کو بھی توڑ دیا اور اب دنیا سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ ایران کی مذمت کرے۔ ایرانی ترجمان کے مطابق امریکہ کی غیر قانونی جارحیت کی قیمت دنیا کو خطے میں عدم استحکام اور عالمی معیشت میں بے یقینی کی صورت میں ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ امریکہ اپنی مرضی سے جنگ شروع کرنے، خطے کو آگ میں جھونکنے اور دنیا بھر میں افراتفری پھیلانے کے بعد خود کو مظلوم ظاہر نہیں کر سکتا۔ انھوں نے کہا کہ جارح کو مدعی اور مظلوم کو مجرم بنا کر ذمہ داری سے نہیں بچا جا سکتا۔

مزید پڑھیے

Most Popular