
دمام : سعودی عرب کے شہر دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔ سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حملے سے مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں چار ڈرونز کو تباہ کر دیا، ادھر ارامکو کی شیبہ آئل فیلڈ پر حملے میں فلپائنی اور نیپالی شہری ہلاک ہو گئے۔ حملے میں 1 پاکستانی اور 1 بھارتی شہری زخمی ہوئے ہیں۔

































