Thu Oct 22, 2026

خلیجی ممالک اپنی سلامتی کے لیے امریکا پر مکمل انحصار نہیں کرسکتے، ٹام بیرک مدر آف آل بمز بھی ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہیں کر سکتا، ٹرمپ کا مقصد جھوٹی فتح کا اعلان کرنا ہے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات سعودی عرب کی شیبہ آئل فیلڈ پر حملے میں 2 افراد ہلاک نیتن یاہو اور ٹرمپ کا زوال قریب ہے، جنرل شکارچی ہماری نگرانی کے بغیر یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت نہیں، امریکا کی سعودی عرب کو سخت تنبیہ جنگ چھیڑ کر دنیا میں افراتفری پھیلانے والا ملک خود کو مظلوم ظاہر نہیں کر سکتا، اسماعیل بقائی یمنی فوج کی پیشقدمی، تعز کے 11 اضلاع سے سعودی ملیشیا کو نکال دیا گیا ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا میں دفاعی تعاون کا سمجھوتہ دھمکیوں اور پابندیوں کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں، ایرانی صدر پاکستان اور سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ، منظوری کیلئے بل ترک پارلیمنٹ میں پیش فیلڈ مارشل اور ایرانی سیکورٹی چیف کی ملاقات، افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گی، رضائی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ، 53 افراد ہلاک؛ خواتین اور بچے بھی نشانہ بن گئے پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کے انتظامی نظام میں بڑی تبدیلی، نیا آرڈیننس نافذ

روزانہ کی خبریں

خلیجی ممالک اپنی سلامتی کے لیے امریکا پر مکمل انحصار نہیں کرسکتے، ٹام بیرک

دوحہ : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی نمائندے ٹام بیرک نے کہا ہےکہ خلیجی ممالک اپنی سلامتی کے لیے اب مکمل طور پر امریکا پر انحصار نہیں کرسکتے، دوحہ میں گلوبل سکیورٹی فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا مشرقِ وسطیٰ سے دستبردار نہیں ہورہا، تاہم خطے میں اپنے کردار کا ازسرِنو تعین کررہا ہے۔ بیرک کے مطابق دوسری جنگِ عظیم کے بعد قائم ہونے والا وہ نظام، جس کے تحت امریکا مشرقِ وسطیٰ کو سکیورٹی فراہم کرتا تھا اور اس کے بدلے توانائی کے وسائل تک رسائی حاصل کرتا تھا، اب تبدیل ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے ممالک بھی اس حقیقت کو تسلیم کررہے ہیں کہ وہ اپنے تمام مسائل کے حل کے لیے امریکا پر انحصار نہیں کرسکتے۔ ان کے بقول، علاقائی ممالک کو اپنی سلامتی یقینی بنانے کے لیے شراکت داریوں اور دفاعی اتحادوں کو مضبوط بنانا ہوگا۔ ٹام بیرک نے امریکا کی ماضی کی فوجی مداخلتوں پر بھی سوال اٹھائے اور کہا کہ خطے میں حکومتوں کو تبدیل کرنے کی کوششیں اکثر غلط ثابت ہوئیں۔ ان کے مطابق امریکا اب براہِ راست کنٹرول کے بجائے علاقائی ممالک کو اپنی سلامتی کے انتظام میں مدد دینے کی سمت بڑھ رہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular