Sat Oct 24, 2026

پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور اردن، گرجا گھر میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 20 زخمی پاکستان اور سعودیہ نے مکہ معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کرلیے، دفترخارجہ یمن پر سعودی اور اتحادی فورسز کے حملوں میں 9 شہری جاں بحق امریکا نے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام پر اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالر پھونک دیے، عراقچی الخلیل میں چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی اربوں ڈالر خرچ ہوگئے جنگ سے امریکا کو کیا ملا؟ ، امریکی سینیٹرز ایران پر حملہ ہوا تو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے، رحیم صفوی یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید یمن کے حوثی باغی نہیں، پاکستان جنگ کا حصہ بننے سے گریز کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے مسائل حل کرے گی، وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کی تعداد میں خاموشی سے کمی دمام ایئرپورٹ پر حملے میں ایک شخص ہلاک، 8 زخمی

روزانہ کی خبریں

یمن پر سعودی اور اتحادی فورسز کے حملوں میں 9 شہری جاں بحق

صنعا: یمن کے صوبوں تعز اور حجہ میں سعودی عرب اور اس کی اتحادی فورسز کے رہائشی علاقوں پر فضائی حملوں اور گولہ باری کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 30 یمنی شہری جاں بحق یا زخمی ہوگئے۔
یمن کے نشریاتی نیٹ ورک المسیرہ اور مقامی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق، جمعے کی صبح سعودی اتحاد اور اس کی فورسز نے شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے پانچ الگ الگ حملے کیے، جن میں 9 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔
تعز کے ضلع المعافر کے علاقے النشمہ میں سعودی طیاروں نے ایک رہائشی مکان پر تین فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں دو شہری جاں بحق جبکہ ایک خاتون اور تین بچے زخمی ہوگئے۔ بمباری سے شہری املاک کو بھی نقصان پہنچا۔ اسی ضلع کے علاقے السنہ میں سعودی لڑاکا طیاروں نے الشرق کلب اور ایک اسپورٹس ہال کو نشانہ بنایا، جس سے سرکاری اور نجی املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ حملوں کے باعث مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ نوجوانوں کے زیر استعمال کھیلوں کی سہولتیں بھی تباہ ہوگئیں۔ ساحلی ضلع ذباب کے علاقے العمری میں ایک مکان پر سعودی فضائی حملے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور آٹھ دیگر شہری زخمی ہوگئے۔ حملے میں رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا گیا۔
ضلع التعزیہ کے علاقے العرش میں سعودی قیادت میں قائم اتحاد کی فورسز نے ایک یمنی شہری کے گھر پر توپ خانے سے گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کی تین خواتین جاں بحق اور تین بچے زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular