
Israeli soldiers and emergency personnel gather near ambulances following a shooting attack near Yehuda Junction, near Hebron, in the occupied West Bank, Friday, Oct. 23, 2026. (AP Photo/Mahmoud Illean)
رام اللہ : مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں چیک پوسٹ پر حملے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق الخلیل کے علاقے فرش الہوا کے داخلی راستے کے قریب واقع فوجی چوکی پرحملہ کیا گیا، مختصر تعاقب کے بعد اسرائیلی فوج نے حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر اور اس کے گرد و نواح کے متعدد دیہات کا محاصرہ کر لیا ہے.


































