Fri Oct 23, 2026

اربوں ڈالر خرچ ہوگئے جنگ سے امریکا کو کیا ملا؟ ، امریکی سینیٹرز ایران پر حملہ ہوا تو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے، رحیم صفوی یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید یمن کے حوثی باغی نہیں، پاکستان جنگ کا حصہ بننے سے گریز کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے مسائل حل کرے گی، وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کی تعداد میں خاموشی سے کمی دمام ایئرپورٹ پر حملے میں ایک شخص ہلاک، 8 زخمی خلیج فارس میں 4 جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے خلیجی ممالک اپنی سلامتی کے لیے امریکا پر مکمل انحصار نہیں کرسکتے، ٹام بیرک مدر آف آل بمز بھی ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہیں کر سکتا، ٹرمپ کا مقصد جھوٹی فتح کا اعلان کرنا ہے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات سعودی عرب کی شیبہ آئل فیلڈ پر حملے میں 2 افراد ہلاک نیتن یاہو اور ٹرمپ کا زوال قریب ہے، جنرل شکارچی

روزانہ کی خبریں

ایران پر حملہ ہوا تو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے، رحیم صفوی

تہران : ولی امر مسلمین کے عسکری امور کے مشیر رحیم صفوی نے کہا ہے کہ ایران، امریکا اور اسرائیل کی جانب سے نئے حملوں کے لیے تیار ہے۔ اس بار جواباً ہم انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے۔ ہم ان مرکزی سرورز اور ڈیٹا سینٹرز کو تباہ کریں گے جو امریکی فوج کی خدمات انجام دیتے ہیں اور عالمی معیشت کے لیے تزویراتی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے جواب میں ہم دشمن کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے۔ اگر ایرانی قیادت کی جان لینے کی کوشش کی گئی تو ہم امریکا میں سیاسی اہداف کو بھی نشانہ بنائیں گے۔ رحجم صفوی نے کہا کہ ایران صورتِ حال کو مزید کشیدہ کرنے کے لیے متعدد اقدامات کرے گا، ایسے اقدامات جو اس نے پہلے کبھی نہیں کیے۔ ہم نے کبھی کھوکھلی دھمکیاں نہیں دیں اور نہ ہی اب ایسا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل یہ سمجھتا ہے کہ ہمیں قتل کرکے وہ اپنے تمام مسائل حل کر سکتا ہے تو وہ سخت غلط فہمی میں مبتلا ہے۔ ہم شہید ہو جائیں گے، لیکن فوج اپنا مشن پورا کرے گی۔ ہم ہر طرح کی صورتِ حال کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular