
تہران : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا نے گذشتہ تین برسوں کے دوران اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام کے لیے اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالر خرچ کیے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے دفاع میں امریکا نے خود اسرائیل سے بھی زیادہ انٹرسیپٹر میزائل داغے ہیں۔ عراقچی کے مطابق یہ کوئی باہمی فائدے پر مبنی تعلق نہیں ہے، بلکہ یہ ایک ایسا تعلق ہے جس میں ایک فریق دوسرے پر غیر متناسب حد تک انحصار کرتا ہے۔


































