
تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ولی امر مسلمین آیت اللہ العظمی سید مجتبیٰ خامنہ ای مکمل صحت مند، پُرعزم، پُرجوش اور پُرامید ہیں، انہیں ملک کے مجموعی اور تفصیلی معاملات پر مکمل گرفت حاصل ہے۔ پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے باقر قالیباف نے بتایا ہے کہ میں نے آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی، جس میں ملک کے معاشی مسائل پر خصوصی توجہ دی گئی۔ اسپیکر قالیباف کے مطابق آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے ملکی معیشت کے اہم اشاریوں کے جائزے میں غلط اندازوں سے گریز کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ رہبر معظم نے پیداواری سپلائی چین کو محفوظ بنانے، اشیائے خور و نوش کی فراہمی یقینی بنانے، عوام کی قوتِ خرید برقرار رکھنے اور محاذ پر موجود مسلح افواج کی معاشی ضروریات پوری کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں.


































