
تہران: ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی سفارتکار لانا نسیبہ اقوامِ متحدہ کی سیکریٹری جنرل بننے کی کوشش کے ذریعے مبینہ طور پر ’گریٹر اسرائیل‘ منصوبے کو آگے بڑھا رہی ہیں۔ باقر قالیباف نے لانا نسیبہ کی امیدواری کو ’اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ ترین منصب پر قبضہ کرنے کی کوشش‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد ’گریٹر اسرائیل‘ منصوبے کے لیے سفارتی راہ ہموار کرنا اور ایک منظم نسل کشی پر پردہ ڈالنا ہے۔
انھوں نے مزید لکھا کہ ان کے پیشہ ورانہ ریکارڈ میں غزہ کی تباہی کا دفاع کرنے کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے لومڑی مرغیوں کے باڑے کی نگہبان بننے کے لیے درخواست دے رہی ہو۔ باقر قالیباف کی پوسٹ کے ساتھ 2024 کی ایک خبر کا اسکرین شاٹ بھی شامل تھا، جس میں لانا نسیبہ غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے تعلقات کا دفاع کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
تین روز قبل متحدہ عرب امارات نے باضابطہ طور پر وزارتِ خارجہ میں سیاسی امور کی انڈر سیکریٹری لانا نسیبہ کو موجودہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے جانشین کے طور پر نامزد کیا تھا۔


































