Mon Oct 26, 2026

فرانس میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے، جھڑپوں کے بعد سینکڑوں مظاہرین گرفتار ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں تھے، آبنائے ہرمز پر ایران کو ویٹو پاور حاصل ہے، اوباما کا اعتراف جنگ بندی میں تمام محاذوں پر لڑائی مکمل بند ہونی ضروری ہے، عراقچی ایران نے امریکی ڈرون مار گرایا علاقائی سالمیت کے خلاف جارحانہ اقدام کا ناقابل تصور جواب دیں گے، قالیباف ایران سے روسی سفارت کاروں اور جوہری ماہرین کے انخلا کی خبریں مسترد نئی جنگ کے اثرات تباہ کن ہوں گے، خطے کا جغرافیہ تبدیل ہو جائے گا، جنرل محبی امریکا اور اسرائیل کے خلاف ایران کی حمایت اخلاقی فریضہ ہے، اسلامک ریزسٹنس اِن عراق ولی امر مسلمین کی بدعنوانی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی اور جنگی نقصانات کے معاوضے کے حصول کی ہدایت اسرائیل کیلئے امریکی امداد کے خاتمے کا وقت آنے والا ہے، نیتن یاہو 30 جون تک تمام ہتھیار ریاستی کنٹرول میں لانے کا ہدف ہے، عراقی وزیراعظم امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور اردن، گرجا گھر میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 20 زخمی پاکستان اور سعودیہ نے مکہ معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کرلیے، دفترخارجہ

روزانہ کی خبریں

فرانس میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے، جھڑپوں کے بعد سینکڑوں مظاہرین گرفتار

پیرس: فرانس میں مہنگائی اور اسکولوں کے خراب اور نا مناسب حالات کے خلاف لاکھوں افراد کے احتجاج کے بعد سنیچر کی شب مختلف شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جن کے نتیجے میں سینکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ فرانس کی وزارتِ داخلہ کے مطابق سنیچر کو ہونے والے مظاہروں میں اندازاً چار لاکھ 10 ہزار افراد نے شرکت کی، جبکہ مزدور یونینوں نے شرکا کی تعداد تقریباً آٹھ لاکھ بتائی ہے۔ دن بھر جاری رہنے والے زیادہ تر پُرامن مظاہروں کے بعد پیرس سمیت کئی شہروں میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا، جبکہ مارسیلے میں رکاوٹوں کو آگ لگا دی گئی اور بورڈو میں بعض افراد نے ایک دکان سے لکڑی کے تختے اکھاڑ دیے۔ تاہم حکام اب تک گذشتہ ہفتے کے اختتام پر ہونے والے ہنگاموں اور لوٹ مار جیسے واقعات کو بڑے پیمانے پر دوبارہ ہونے سے روکنے میں کامیاب رہے ہیں۔ گذشتہ ہفتے کے واقعات کو فرانس کی جدید تاریخ میں بدامنی کے بدترین واقعات میں شمار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular