Mon Oct 26, 2026

امریکا مخالف لولا دی سلوا چوتھی بار برازیل کے صدر منتخب لانا نسیبہ اقوامِ متحدہ کا سربراہ بننے کی کوشش سے گریٹر اسرائیل منصوبہ آگے بڑھا رہی ہیں، قالیباف پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام آج ایرانی قیادت سے ملیں گے فرانس میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے، جھڑپوں کے بعد سینکڑوں مظاہرین گرفتار ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں تھے، آبنائے ہرمز پر ایران کو ویٹو پاور حاصل ہے، اوباما کا اعتراف جنگ بندی میں تمام محاذوں پر لڑائی مکمل بند ہونی ضروری ہے، عراقچی ایران نے امریکی ڈرون مار گرایا علاقائی سالمیت کے خلاف جارحانہ اقدام کا ناقابل تصور جواب دیں گے، قالیباف ٹرمپ کی اسرائیلی عوام سے نیتن یاہو کو ووٹ دینے کی اپیل ایران سے روسی سفارت کاروں اور جوہری ماہرین کے انخلا کی خبریں مسترد نئی جنگ کے اثرات تباہ کن ہوں گے، خطے کا جغرافیہ تبدیل ہو جائے گا، جنرل محبی امریکا اور اسرائیل کے خلاف ایران کی حمایت اخلاقی فریضہ ہے، اسلامک ریزسٹنس اِن عراق ولی امر مسلمین کی بدعنوانی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی اور جنگی نقصانات کے معاوضے کے حصول کی ہدایت اسرائیل کیلئے امریکی امداد کے خاتمے کا وقت آنے والا ہے، نیتن یاہو 30 جون تک تمام ہتھیار ریاستی کنٹرول میں لانے کا ہدف ہے، عراقی وزیراعظم

روزانہ کی خبریں

نئی جنگ کے اثرات تباہ کن ہوں گے، خطے کا جغرافیہ تبدیل ہو جائے گا، جنرل محبی

تہران : پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ ممکنہ تباہ کن جنگ کے اثرات صرف ایران تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ پورے خطے کے مستقبل کا تعین کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایرانی قوم کو قومی اتحاد برقرار رکھتے ہوئے اپنی خودمختاری، ثقافت اور قومی و مذہبی شناخت کا دفاع کرنا ہوگا۔ جنرل حسین محبی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری محاذ آرائی محض فوجی تنازع نہیں بلکہ ایران کی قومی شناخت، ثقافت، مذہب اور تہذیب کے تحفظ کی جنگ بھی ہے۔اپنے بیان میں حسین محبی نے کہا کہ ایرانی معاشرے کو موجودہ حالات کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے قومی یکجہتی برقرار رکھنی چاہیے اور اپنے مستقبل کا فیصلہ ملکی صلاحیتوں پر انحصار کرتے ہوئے کرنا چاہیے۔
پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایران اس جنگ میں مکمل فتح حاصل کرکے عالمی طاقت کے طور پر ابھرے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکا اور اسرائیل ایران کی شناخت کو کمزور کرنے، اس کی ثقافت مٹانے اور اپنی اقدار مسلط کرنے کے ذریعے ملک کو کمزور اور تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ حسین محبی نے کہا کہ ایرانی سرزمین کی سالمیت، قومی و مذہبی شناخت اور تہذیب کا تحفظ ایرانی قوم کی اہم ترین ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ ان کے مطابق، عوام کا ثابت قدم رہنا اور مزاحمت جاری رکھنا ایران کو موجودہ بحران سے نکلنے اور باوقار و مضبوط مستقبل کی تعمیر میں مدد دے سکتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular