
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے پارلیمانی انتخابات سے قبل ایک بار پھر اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی ووٹروں پر زور دیا ہے کہ وہ نیتن یاہو کو ووٹ دیں تاکہ ہم نے جو کام مل کر شروع کیا ہے اسے مکمل کیا جا سکے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے اور اسرائیلی وزیرِ اعظم کے درمیان بہت اچھے تعلقات رہے ہیں اور دونوں نے مختلف فوجی کارروائیوں میں مشترکہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔


































