Sun Oct 25, 2026

امریکا اور اسرائیل کے خلاف ایران کی حمایت اخلاقی فریضہ ہے، اسلامک ریزسٹنس اِن عراق ولی امر مسلمین کی بدعنوانی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی اور جنگی نقصانات کے معاوضے کے حصول کی ہدایت اسرائیل کیلئے امریکی امداد کے خاتمے کا وقت آنے والا ہے، نیتن یاہو 30 جون تک تمام ہتھیار ریاستی کنٹرول میں لانے کا ہدف ہے، عراقی وزیراعظم امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج پاکستان، برطانیہ، فرانس سمیت 8 ملکوں کا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے سفارتی حل پر زور اردن، گرجا گھر میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 20 زخمی پاکستان اور سعودیہ نے مکہ معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کرلیے، دفترخارجہ یمن پر سعودی اور اتحادی فورسز کے حملوں میں 9 شہری جاں بحق امریکا نے اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام پر اپنے ٹیکس دہندگان کے 11 ارب ڈالر پھونک دیے، عراقچی الخلیل میں چیک پوسٹ پر حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی اربوں ڈالر خرچ ہوگئے جنگ سے امریکا کو کیا ملا؟ ، امریکی سینیٹرز ایران پر حملہ ہوا تو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام کی لائنیں تباہ کردیں گے، رحیم صفوی یورپ میں مظاہروں میں شدت: فرانس میں مرکزی طلبہ یونین کی ہفتہ کو احتجاجی ریلیوں کی کال غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید

روزانہ کی خبریں

امریکا اور اسرائیل کے خلاف ایران کی حمایت اخلاقی فریضہ ہے، اسلامک ریزسٹنس اِن عراق

بغداد : عراق کی مزاحمتی تنظیم اسلامک ریزسٹنس اِن عراق نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف ایران کی حمایت کو اخلاقی فریضہ قرار دے دیا ہے۔ تنظیم نے امریکا پر عراق کی خودمختاری میں مداخلت اور ایرانی سرحد کے ساتھ فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔ تنظیم نے ایک بیان میں ایران کے خلاف جاری تنازع کو حق اور باطل کی جنگ قرار دیا۔
تنظیم نے الزام عائد کیا کہ واشنگٹن عراق کو ایران کے ساتھ سرحدی گزرگاہیں اور فضائی راستے بند کرنے کے فیصلوں پر مجبور کر رہا ہے، جو عراق کی خودمختاری اور آزادی کے منافی ہے۔بیان میں مزید کہا کیا گیا کہ امریکی افواج نے 30 ستمبر سے 23 اکتوبر کے دوران عراق کی فضائی حدود کی 171 مرتبہ خلاف ورزی کی۔ تنظیم نے ان مبینہ خلاف ورزیوں کو واشنگٹن کی جانب سے بغداد کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی قرار دیا، اسلامک ریزسٹنس اِن عراق نے کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی کے دوران عراق کی خودمختاری کا احترام کیا جانا چاہیے اور ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی کارروائیوں کے تناظر میں عراقی عوام اور مزاحمتی قوتوں کا مؤقف اہمیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular