Mon Oct 26, 2026

’بحری قزاق‘ کون ہے؟ اسماعیل بقائی نے ٹرمپ کے بیان سے روبیو کو جواب دیدیا امریکا مخالف لولا دی سلوا چوتھی بار برازیل کے صدر منتخب لانا نسیبہ اقوامِ متحدہ کا سربراہ بننے کی کوشش سے گریٹر اسرائیل منصوبہ آگے بڑھا رہی ہیں، قالیباف پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام آج ایرانی قیادت سے ملیں گے فرانس میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے، جھڑپوں کے بعد سینکڑوں مظاہرین گرفتار ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں تھے، آبنائے ہرمز پر ایران کو ویٹو پاور حاصل ہے، اوباما کا اعتراف جنگ بندی میں تمام محاذوں پر لڑائی مکمل بند ہونی ضروری ہے، عراقچی ایران نے امریکی ڈرون مار گرایا علاقائی سالمیت کے خلاف جارحانہ اقدام کا ناقابل تصور جواب دیں گے، قالیباف ٹرمپ کی اسرائیلی عوام سے نیتن یاہو کو ووٹ دینے کی اپیل ایران سے روسی سفارت کاروں اور جوہری ماہرین کے انخلا کی خبریں مسترد نئی جنگ کے اثرات تباہ کن ہوں گے، خطے کا جغرافیہ تبدیل ہو جائے گا، جنرل محبی امریکا اور اسرائیل کے خلاف ایران کی حمایت اخلاقی فریضہ ہے، اسلامک ریزسٹنس اِن عراق ولی امر مسلمین کی بدعنوانی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی اور جنگی نقصانات کے معاوضے کے حصول کی ہدایت اسرائیل کیلئے امریکی امداد کے خاتمے کا وقت آنے والا ہے، نیتن یاہو

روزانہ کی خبریں

’بحری قزاق‘ کون ہے؟ اسماعیل بقائی نے ٹرمپ کے بیان سے روبیو کو جواب دیدیا

تہران : ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ٹرمپ کا بیان نقل کرتے ہوئے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کو ایران کو بحری قزاق قرار دینے کا جواب دے دیا، اسماعیل بقائی نے روبیو کے بیان کو شیئر کیا جس میں انہوں نے ایران پر جہازوں پر حملوں کا الزام عائد کیا اور لکھا تھا کہ ہم نے دوسری عالمی جنگ اور بحیرۂ کیریبین کے قزاقوں کے دور کے بعد سے ایسا کچھ نہیں دیکھا، اسماعیل بقائی نے طنزیہ طور پر مارکو روبیو کے اس بیان کا موازنہ ٹرمپ کے ان ریمارکس سے کیا، جو انہوں نے یکم مئی کو دیے تھے. ترجمان نے کہا کہ شاید امریکی صدر کو یہ جان کر زیادہ خوشی نہ ہو کہ ان کے وزیرِ خارجہ اتنی جلدی ٹرمپ کے اس فخریہ دعوے کو بھول گئے کہ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہم بحری قزاقوں جیسے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے یکم مئی کو فلوریڈا میں خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ ایرانی ٹگ بوٹس (tugboats) استعمال کرتے ہیں اور پھر ہم نے اس پر لینڈنگ کی، ہم نے جہاز پر قبضہ کر لیا، ہم نے ان کا سامان اپنے قبضے میں لے لیا، تیل بھی لے لیا، یہ ایک انتہائی منافع بخش کاروبار ہے۔ انہوں نے حاضرین کے قہقہوں کے درمیان کہا تھا کہ کس نے سوچا تھا کہ ہم ایسا کر رہے ہوں گے؟ ہم بحری قزاقوں کی طرح ہیں، کسی حد تک ہم بحری قزاقوں جیسے ہی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular