
تہران : ایران، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اجلاس کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اگر اختلافات کو بہتر انداز میں حل کیا جائے اور تقسیم کرنے والے معاملات کے بجائے مشترکہ نکات اور مفادات پر توجہ دی جائے تو خطے کے مسائل پر زیادہ آسانی اور مؤثر طریقے سے قابو پایا جا سکتا ہے۔ ایران مسلم ممالک کے درمیان اتحاد، سلامتی اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے تعاون پر تیار ہے۔ مسلم ممالک امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف علاقائی تعاون مضبوط بنائیں۔
اجلاس میں ایرانی صدر کے علاوہ سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی اور وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے بھی شرکت کی۔ پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، ترکی کے انٹیلیجنس ادارے کے سربراہ ابراہیم قالن اور پاکستانی وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔


































