
دمشق: شام کی حکومت کا کہنا ہے کہ اردن کی فوج کے جنوبی علاقے پر فضائی حملوں میں عام شہری ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ اردنی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ان حملوں کا ہدف دہشت گرد تنظیمیں تھیں۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق جنوبی شام کے صوبے درعا کے دیہی علاقوں میں متعدد مقامات پر کیے گئے فضائی حملوں میں سات افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے.
درعا کے محکمۂ صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد الامیان نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ان حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں تین بچے، ایک خاتون اور تین مرد شامل ہیں.


































