صنعا: یمنی فوج نے سعودی عرب کے مشرقی شہر دمام میں واقع شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ کیا ہے۔ فوجی ترجمان یحییٰ سریع کے مطابق اس کارروائی کا ہدف حاصل کر لیا گیا اور حملے سے فضائی ٹریفک متاثر ہوئی۔ یحییٰ سریع نے کہا کہ سعودی لڑاکا طیاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے دارالحکومت صنعا اور مختلف صوبوں میں 61 فضائی حملے کیے۔ ان حملوں میں ایف 15 اور ٹائفون طیارے استعمال کیے گئے، جبکہ صوبہ الجوف، تعز، صعدہ، مارب، لحج، الضالع، اب، حدیدہ اور حجہ کو نشانہ بنایا گیا۔ سعودی فضائی حملوں میں شہری مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔


































