مسقط: آبنائے ہرمز میں اماراتی بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا، حملے کے بعد جہاز کے عملے کا ایک رکن تاحال لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے، حملے کے بعد جہاز کے دیگر تمام عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ حملے میں بحری جہاز کے عملے کے 11 ارکان زخمی ہوئے، زخمی افراد کو ضروری طبی امداد دی جا رہی ہے۔ عرب امارات نے بحری عملے کے تحفظ اور سمندری سلامتی پر زور دیا۔


































