Thu Nov 19, 2026

جنگی کارروائیاں ختم کئے بغیر ایرانی ایٹمی تنصیبات کا معائنہ نہیں کیا جاسکتا، ایران، روس، چین ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی ایم کیو 9 ڈرون مار گرایا اسرائیلی فوج کی مشرقی علاقوں کی جانب پیش قدمی، غزہ میں ایک فلسطینی شہید، متعدد زخمی بلاول باتیں نہیں خیبر پختونخوا میں اپنا گورنر ہٹاکر پہلا قدم بڑھائیں، سینیٹر علامہ راجا ناصر لبنان، حزب اللہ اور تحریکِ امل کا مشترکہ اجلاس، اسرائیلی حملوں کے خاتمے اور ملکی خودمختاری کے تحفظ پر زور امریکا میں سائبر حملوں میں اضافہ، اہم تنصیبات نشانے پر، امریکی وزیر داخلی سلامتی کا اعتراف علماء کو پاگل پن پر مبنی سزائیں سنائی گئیں، الوفاق بحرین پاکستان کا فتح 3 سپر سونک کروز میزائل کا تجربہ یمنی فوج کا سعودیہ پر جوابی میزائل حملہ امریکی وزیر خارجہ نے ایران کے ڈرٹی بم حملے سے متعلق اپنے ہی میڈیا کی رپورٹس کو جھٹلادیا بحرین میں شیعہ علماء کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرے آیت اللہ وحید خراسانی حوزہ میں فقہ و اصول کے تدریسی شعبے کا اہم ستون تھے، ولی امر مسلمین آبنائے ہرمز میں اماراتی بحری جہاز پر حملہ، 11 افراد زخمی مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا بلاول بھٹو کی نااہلی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے، رانا ثنا اللہ

روزانہ کی خبریں

آیت اللہ وحید خراسانی حوزہ میں فقہ و اصول کے تدریسی شعبے کا اہم ستون تھے، ولی امر مسلمین

تہران :ولی امر مسلمین آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے آیت اللہ العظمیٰ حسین وحید خراسانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے انہیں حوزہ ہائے علمیہ میں فقہ و اصول کے تدریسی شعبے کا ایک اہم ستون قرار دے دیا۔ آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آیت اللہ وحید خراسانی ایک عظیم استاد تھے جن کی روزانہ کی دروس گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران حوزہ علمیہ کے اہم ترین علمی اجتماعات میں شمار ہوتے تھے۔ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ان کے دروس میں مرحوم عالمِ دین کی اپنی وسیع علمی تحقیق کے ساتھ ساتھ حوزہ علمیہ نجف کے ممتاز علماء کے علمی نظریات پر ان کی گہری اور قابلِ قدر دسترس بھی نمایاں ہوتی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کی فصیح و بلیغ گفتگو، منظم اندازِ تدریس اور علمی استقامت نے ان کے ہر درس کو دینی علوم کے طلبہ کے لیے انتہائی مفید بنا دیا تھا۔ رہبرِ انقلاب نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ حوزہ علمیہ قم اور ملک کے دیگر دینی اداروں میں موجود موجودہ اساتذہ اور علماء کی ایک بڑی تعداد اپنے علمی تعارف اور اسناد میں فخر کے ساتھ آیت اللہ وحید خراسانی کے دروس میں شرکت کا ذکر کرتی ہے۔
انہوں نے مرحوم عالمِ دین کی گفتگو اور طرزِ عمل میں اہل بیت علیہم السلام کی مقدس ہستیوں سے نمایاں اور خالص عقیدت و محبت کا بھی ذکر کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular