انقرہ: ترک وزیر خارجہ کے مطابق رواں ماہ کے اختتام پر مکہ دفاعی اتحاد کے رکن ممالک پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا اجلاس منعقد ہوگا۔ عرب میڈیا کے مطابق ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے بتایا ہےکہ اس اجلاس میں مصر، جرمنی، فرانس، اٹلی اور برطانیہ کے حکام بھی شرکت کریں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے ان مذاکرات کی حتمی تاریخ یا میزبانی کرنے والے ملک کے حوالے سے کوئی تفصیل فراہم نہیں کی۔


































