Fri Nov 27, 2026

اسرائیل کے غزہ میں حملے تھم نہ سکے، 48 گھنٹے میں مزید 19 فلسطینی شہید پاکستان اور قطر نے امریکا سے کشیدگی میں کمی کیلئے نئی تجاویز دے دیں: عراقچی مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس آج، یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ٹرمپ کے سابق حامیوں کی اکثریت اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کی حامی، سروے حزب اللہ کو ایران سے تعلقات پر فخر ہے، مزاحمت کی حمایت پر ایران کے شکر گزار ہیں، شیخ نعیم قاسم اسرائیل کیمیائی ہتھیاروں کا بہانا بنا کر امریکا کو ایک نئی جنگ میں گھسیٹنے کی سازش کررہا ہے، عباس عراقچی حماس کی اپنے رہنماؤں کے تازہ اسرائیلی حملوں میں قتل کی مذمت، جنگ بندی کے ضامن ممالک سے مداخلت کا مطالبہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول مزید سخت، نئے نگرانی اور دفاعی نظام نصب کرنے کا اعلان یوکرین جنگ میں 7 لاکھ سے زیادہ روسی فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف بندرگاہ کے بدلے بندرگاہ، یمنی فوج نے جدہ اور جازان کو نشانہ بنا دیا ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کی اعلیٰ قیادت کو قتل کرنے کے امکان پر غور آبنائے ہرمز میں دو امریکی ڈرون لوکاس اور ایم کیو 9 تباہ کر دیئے، ایران جرمنی میں گھریلو تشدد کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ، متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار سے متجاوز امریکی عوام ایران کخلاف جنگ ​​کا فوری خاتمہ چاہتے ہیں، سروے رپورٹ ایران کی 7 شرائط پوری ہونے تک امریکا سے مذاکرات نہیں ہوں گے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

پاکستان اور قطر نے امریکا سے کشیدگی میں کمی کیلئے نئی تجاویز دے دیں: عراقچی

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر نے امریکا ایران کشیدگی کم کرنے کے لیے نئی تجاویز پیش کردیں جن کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ عباس عراقچی نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے علاقائی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا، اسحاق ڈار سے کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الصباح نے بھی رابطہ کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران پر مسلط کی گئی امریکی اور اسرائیلی جنگ کے خاتمے سے خطے میں نئی سفارت کاری، معاشی ترقی اور بین الاقوامی تعاون کی راہیں ہموار ہو سکتی ہیں۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل نے جنگوں کے دوران نہ صرف ایران کے صنعتی اور دفاعی ڈھانچے کو نشانہ بنایا بلکہ تاریخی یادگاروں اور ثقافتی ورثے کے مقامات کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔
انہوں نے جنگ کے بعد معاشی بحالی کے امکانات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سیاحت اور ثقافتی تبادلوں کے فروغ سے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے، سرحد پار تعاون کو وسعت دینے اور بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular