
امریکی طیاروں نے شام سے داعشی دہشت گردوں کی ایک بڑی تعدادکوعراق کے مرکز منتقل کیاہے، دہشت گردوں کی عراق منتقلی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے،عینی شاہدین
دہشت گردوں کی عراق منتقلی کا مقصد عراق میں خود کش حملے اور دہشت گردی کروانا ہے تاکہ امریکی فوج کا بغداد میں رہنے کا جواز فراہم کیاجاسکے،محمد مہدی
دمشق(نیوزڈیسک) البدر نامی تنظیم کا کہناہے کہ امریکی افواج نے شام سے متعدد داعشی دہشت گردوں کو عراق منتقل کیا ہے۔البدر کا کہنا ہے کہ خفیہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی طیاروں نے داعشی دہشت گردوں کی ایک بڑی تعدادکو عراق منتقل کیا ہے۔البدر کے رہنما محمد مہدی البیاتی کاالمعلومہ نیوز کو انٹریو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکی طیاروں نے شام سے داعشی دہشت گردوں کی ایک بڑی تعدادکوعراق کے مرکز منتقل کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ شام کے ساتھ عراق کے سرحدی علاقوں میں رہنے والے عینی شاہدین کے مطابق شام سے داعشی دہشت گردوں کی عراق منتقلی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔البیاتی نے کہا کہ امریکی فوج نے داعشی دہشتگردوں کوعراقی کردستان کے سرحدی علاقے سے بھی عراق میں داخل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ داعشی دہشت گردوں کو عراق منتقل کرنے کا اصل مقصد عراق میں خود کش حملے اور دہشت گردی کروانا ہے تاکہ امریکی فوج کو بغداد میں رہنے کا جواز فراہم کیاجاسکے۔عراقی سیاسی حلقوں اور تجزیہ نگاروں کا کہناہے کہ امریکا، اگلے مہینے واشنگٹن اور بغداد کے مابین ہونے والے مذاکرات کے آغاز سے پہلے عراقی حکومت پر دباو¿ ڈالنے کے لیے تکفیری دہشت گردو کو متحرک کر رہا ہے۔ تاکہ عراق سے امریکی مسلح افواج کا انخلا ناممکن بنایا جاسکے۔واضح رہے کہ عراقی شہری اپنے ملک سے امریکی افواج کا فوری انخلاءچاہتے ہیںعراق کی پارلیمان نے بھی ملک بھر سے امریکی فوجی انخلاءکا مطالبہ کیا ہے۔


































