امریکا کا بنیادی مقصد علاقائی ممالک میں بد امنی اور کشیدگی کو جاری رکھنا ہے
تہران (نیوز ڈیسک) سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی فورس کے کمانڈر جنرل حسین سلامی کا کہنا ہے کہ امریکیوں پر بالکل بھی اعتماد نہیں، بائیڈن انتظامیہ بھی خطے کے خلاف اپنی تخریبی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور اسلامی سرزمینوں میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ عالم اسلام کی توانائی اور معیشت کے ذرائع پر قبضہ اور صہیونی حکومت اور سعودی عرب کی حمایت کرسکیں،حکومت بدلنے سے امریکی حکمت عملی تبدیل نہیں ہوتی ، یہ ممکن ہے کہ واشنگٹن کا انداز بدل جائے لیکن اس کا ہدف کبھی تبدیل نہیں ہوتا ہے، امریکا کا بنیادی مقصد علاقائی ممالک میں بد امنی اور کشیدگی کو جاری رکھنا ہے، امریکی حکمت عملی ہے کہ اسلامی ممالک کو چھوٹا کر دیا جائے اور اسلامی ممالک کی طاقت کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا جائے، اختلافات ہمیشہ باقی رہیں تاکہ وہ اسلامی ممالک کی توانائی اور اقتصاد کے ذرائع پر قبضہ کر سکیں ،امریکا پر کسی طرح اعتبار نہیں کیا جاسکتا ، وہ اسرائیل اور سعودی عرب کی حمایت کررہا ہے اور خطے میں بدامنی کی جڑ ہے ،جنرل حسین سلامی نے کہا کہ امریکیوں کو افغانستان چھوڑنے پر مجبور کیا گیا ، لیکن ان کے پاس علاقے چھوڑنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں، انہیں علاقہ چھوڑنا ہے اور اگر وہ نہیں گئے تو انہیں چھوڑنا ہی پڑے گا اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ بات امریکیوں کی سمجھ میں کافی حد تک آ گئی ہے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- امریکہ
- امریکی حکومت بدل گئی ،تخریبی پالیسیاں اور ہدف نہیں،جنرل سلامی


































