بجٹ میں جدید ترین فوجی سازوسامان کی خریداری کا بجٹ مختص
بغداد(نیوز ڈیسک)عراق نے امریکی مخالفت کے باوجود روسی ساخت کے دفاعی سسٹم ایس 400 خریدنے کا فیصلہ کیا ، دفاعی پارلیمانی امور سے متعلق کمیشن کے نائب سربراہ نائف الشمری نے کہا ہے کہ 2021 کے بجٹ میں جدید ترین فوجی سازوسامان کی خریداری کا بجٹ مختص کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں عراقی پارلیمان کی قومی سلامتی اور دفاعی امور کے کمیشن نے وزیردفاع اور اعلی فوجی کماںڈروں کے ساتھ صلاح مشورہ کیا ہے،عراقی حکام کا کہنا ہے کہ دنیا کی دیگر افواج کی ترقی و پیشرفت کے پیش نظر عراق کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ناگزیر ہے امریکی وزرات خارجہ نے عراق کو متنبہ کیا کہ بغداد کی جانب سے روسی ساخت کے دفاعی سسٹم کی خریداری کی صورت میں عراق کو امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- امریکہ
- امریکی مخالفت مسترد،عراق روسی دفاعی سسٹم خریدے گا


































