Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

ٹرمپ کا دورہ بھارت خطے میں ہتھیاروں کی نئی دوڑ شروع کرگیا

بھارت امریکا 3ارب ڈالرکا معاہدہ، امریکا بھارتی نیوی کو جدیدترین جنگی ہیلی کاپٹرز فراہم کرے گا،چین کے پاس بھی اس نوعیت کے ہیلی کاپٹرز موجودنہیں
پاکستان کے دفاعی حلقوں میں تشویش کی لہر،پاکستان کے پاس اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں کہ وہ بھی اسٹرٹیجک توازن کے لیے بھاگ دوڑ کرے،ماہرین
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت نے خطے میں ہتھیاروں کی نئی دوڑ کیلئے راستہ کھول دیا، ٹرمپ کے دورے میں بھارت، امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے میں تو ناکام رہا لیکن 3ارب ڈالر سے زائد کے ہتھیاروں کی خریداری کا معاہدہ کرلیا، معاہدے کے مطابق امریکا بھارتی نیوی کیلئے 24 سکوراسکائی ایم ایچ اور60 آر سی ہاک ملٹی رول ہیلی کاپٹرز فراہم کرے گا جبکہ بری فوج کے لیے چھ بوئنگ اے ایچ 64 ای اپاچی گارڈین ہیلی کاپٹرز بھی فراہم کئے جائیں گے، یہ انتہائی ایڈوانس ہیلی کاپٹرز ہیں جنہیں حملے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، ان میں میزائل بھی نصب ہیں اور یہ سب میرین کا پتہ بھی چلا سکتے ہیں، چین کے پاس بھی اس نوعیت کے ہیلی کاپٹرز موجودنہیں، بھارت پہلے ہی روس سے 7ارب ڈالر سے زائد کے ہتھیار خرید رہا ہے، جس سے پاکستان کے دفاعی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،دفاعی ماہرین کے مطابق بھارت امریکا دفاعی معاہدے سے نہ صرف خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگا بلکہ خطے میں غربت و افلاس میں بھی اضافہ ہوگا کیونکہ پاکستان اور بھارت اس دوڑ میں خطیر پیسہ خرچ کر سکتے ہیں،پاکستان کے پاس اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں کہ وہ بھی اسٹرٹیجک توازن کے لیے بھاگ دوڑ کرے، تجزیہ نگار کہتے ہیں ٹرمپ کا دورہ خطے کے لیے بد قسمتی کا پیغام لے کر آیا ہے،ہتھیاروں کے معاہدے نے امن کے اْس خواب کو مزید دھچکا پہنچایا ہے، جسے اس خطے کے ایک ارب سے زیادہ انسان برسوں سے دیکھ رہے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular