امریکا اور اسرائیل محاذ استقامت کو شکست نہیں دے سکیں گے، عوامی محاذ
مقبوضہ بیت المقدس (نیوز ڈیسک) عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے جوانوں نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ اور قدس فورس کے شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کی تصاویر کے ساتھ یوم قدس کے استقبال کا مارچ کیا، جوانوں نے اعلان کیا کہ جب تک غاصبوں کو ناکام بنانے کی کوششیں جاری ہیں امریکا اور اسرائیل، محاذ استقامت کو شکست نہیں دے سکیں گے ،ابو مصطفی بریگیڈ کے ترجمان ابو جمال نے کہا ہے کہ عالمی یوم قدس کی آمد کی مناسبت سے یہ مارچ غاصبوں کے مقابلے میں دنیا کے تمام حریت پسندوں، انقلابیوں اور محاذ استقامت کی طاقت کے مظاہرے کے لئے کیا گیا ہے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- امریکہ
- جنرل سلیمانی اورحسن نصراللہ کی تصاویر کیساتھ فلسطینی جوانوں کا…


































