امریکی جارحیت عراقی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے، وزارت خارجہ کا خط
بغداد (نیوز ڈیسک) عراق نے امریکی ڈرون حملے پر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں شکایت درج کرادی ہے،عراقی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اورسلامتی کونسل کوالگ الگ خط لکھے ہیں، جس میں مطالبہ کیا کہ عالمی برادری ایرانی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی اورعراقی ملیشیا کے ڈپٹی چیف ابومہندس کے قتل کی مذمت کرے،امریکا نے عراق کے فوجی مقامات پرجارحیت کی، امریکا نے عراق اوراس کے اتحادی ملک کے اعلیٰ جنرلزکونشانہ بنایا، امریکا کا یہ اقدام عراقی خودمختاری اورعراق میں امریکی موجودگی کی شرائط کی خطرناک خلاف ورزی ہے،ادھر وزارتِ خارجہ نے امریکی سفیر کو طلب کیا ہے اور ان سے عراق کی خود مختاری کی خلاف ورزی پر سخت احتجاج کیا ہے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- عراق کا امریکا سے احتجاج،اقوام متحدہ سے شکایت


































