بزرگ مرجع کا ولی امر مسلمین کے نام پیغام،قاسم سلیمانی کے کردار کی تعریف
نجف(نیوز ڈیسک) عراق کے بزرگ مرجع آیت اللہ سید علی سیستانی نے ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای کی خدمت میں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی تعزیت پیش کی،انہوں نے ولی امر مسلمین کے نام تعزیتی پیغام میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی خدمات کو سراہا اور کہاکہ عراق میں داعش کے خلاف جنگ کے دوران آپ کے کم نظیر کردار اور انتھک جدو جہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،انہوں نے قاسم سلیمانی کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ولی امر مسلمین، شہید کے پسماندگان، ملت ایران بالخصوص کرمان کے عوام کے لئے صبر جمیل اور شہید کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- جنرل قاسم سلیمانی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،…


































