Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

امریکی انخلا عراقی وزیراعظم کا اصل ٹاسک،مصطفی الکاظمی کی یقین دہانی

مصطفی الکاظمی کی کابینہ کی منظوری امریکی انخلاسے متعلق پارلیمنٹ کی قرارداد پر ایکشن سے مشروط،کاظمی نے قراردادپر عملدرآمد کا عہد کیا ہے، سیاسی رہنما
غیر ملکی افواج کی غیر قانونی موجودگی کو ختم کرنے سے متعلق سنجیدہ ہوں، نئی حکومت جلد ہی اس سلسلے میں واشنگٹن کے ساتھ بات چیت کرے گی،مصطفی الکاظمی
بغداد (نیوز ڈیسک) عراق سے امریکی فوج کے انخلا کے عہد پر تمام جماعتوں نے نئے وزیراعظم کی نامزدگی کی توثیق کردی،مصطفی الکاظمی نے امریکا سے انخلا کے معاملے پر جلد بات چیت کی یقین دہانی کرادی، تفصیلات کے مطابق فتح پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینئر رکن پارلیمنٹ سعد السعدی نے عراقی ویب سائٹ ٹوڈے نیوز کوبتایا کہ سیاسی جماعتوں نے مصطفی الکاظمی کی کابینہ کی منظوری کو امریکی زیرقیادت غیرملکی فورسز کے انخلاسے متعلق پارلیمنٹ کی قرارداد پر ان کے اقدامات سے مشروط کیا ہے، مصطفیٰ الکاظمی نے پارلیمنٹ کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ہے، اب ان کا سب سے اہم فریضہ پارلیمنٹ کے توثیق شدہ قانون کو نافذ کرنا ہے، جس کی بنیاد پر تمام غیر ملکی افواج کو عراق سے نکالنا چاہئے، یہ شرط ایک انتہائی اہم ترین معاملہ ہے جس پر عمل درآمد کا کاظمی نے عہد کیا ہے،انہوں نے اس شرط پر رضامندی ظاہر کی ہے، قراردادکا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ السعدی نے کہا کہ اس پر عملدرآمد سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے غیر ملکی فوج کی کسی بھی غیر قانونی موجودگی کے خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی حکومت جلد ہی اس سلسلے میں واشنگٹن کے ساتھ بات چیت کرے گی، عراق کی ٹوڈے نیوز ویب سائٹ سے انٹرویو میں مصطفی الکاظمی نے کہا کہ وہ عراق میں غیر ملکی افواج کی غیر قانونی موجودگی کو ختم کرنے کے بارے میں "سنجیدہ” ہیں،تنازعات حل کرنے کے لئے کسی کو بھی عراقی سرزمین کو میدان کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہئے، انہوں نے زور دے کر مزید کہا کہ وہ غیرملکی اور عرب اسلامی دنیا کے مشترکہ مفادات کے اصول پر مبنی کھلی پالیسی پر عمل پیرا ہوں گے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور تیل پر منحصر معیشت کو تنوع بخشنے کے لئے کشیدگی کا خاتمہ ضروری ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular