Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

(کورونا وائرس) امریکی معیشت کا جنازہ نکل گیا، کھربوں کا نقصان

وائرس سے ہزاروں ہلاکتیں،لاکھوں مریض، ڈھائی کروڑ افرا دبیروزگار، متاثرین کی مدد کیلئے امریکی حکومت نے کھربوں ڈالر کے تین پیکجز متعارف کرادئے
تیل مفت سے بھی سستا،گھر لے جانے کے پیسے الگ،تیل کے کنویں بند ہونے لگے، حصص بازار بھی بدترین مندی کا شکار،کھربوں ڈالر مٹی میں مل گئے
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) کورونا وائرس نے امریکا کو بڑے پیمانے پر جانی نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ اس کی معیشت کا بھی بھٹہ بٹھادیا، وائرس کی وجہ سے امریکا ہلاکتوں اور مریضوں کی تعداد میں سرفہرست ہے، امریکا میں ہلاکتیں 48ہزار اور مریضوں کی تعداد 9لاکھ تک جاپہنچی ہے،امریکا میں ایک دن میں 2806 ہلاکتوں کا ریکارڈ بھی قائم ہوا، ایک جانب تو امریکا میں ہلاکتیں اور مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور دوسری جانب معیشت کا بھی بیڑا غرق ہوچکا ہے، ڈھائی کروڑ افراد بیروزگاری الاؤنس کیلئے درخواستیں جمع کراچکے ہیں،اپنے ملازمین کے تحفظ کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیگریشن پرعارضی پابندی لگانے کا اعلان کردیا ہے،جو دو ماہ کیلئے ہوگی اور اس میں دو بار ایک ایک ماہ کی توسیع دی جاسکے گی،کورونا وائرس سے تباہ معیشت کو بڑا جھٹکا تیل کی قیمت میں گرواٹ سے لگا جو منفی زون میں چلی گئی،امریکی تاریخ میں پہلی بار تیل مفت سے بھی سستا ہوگیا،کمپنیاں ایک بیرل تیل اور اسے گھر لے جانے کیلئے 37ڈالر بھی دینے لگیں،یعنی تیل منفی 37ڈالر تھا جس سے تیل کمپنیوں کو کھربوں ڈالر کا خسارہ ہوا اور تیل کے کنویں بند ہونے لگے،تیل مفت سے بھی نیچے آیا تو امریکی حصص بازار بھی بدترین مندی کا شکار ہوگیا اور فروخت کے رجحان سے مارکیٹ میں افراتفریح پھیل گئی جبکہ سرمایہ کاروں کے کھربوں ڈالر ڈوب گئے،صرف یہی نہیں امریکی حکومت نے اربوں ڈالر کے تین پیکجز بھی متعارف کرائے ہیں جس سے امریکی شہریو ں،چھوٹے کاروبار اورطبی عملے کی مدد کی جائے گی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular