جوبائیڈن کی موساد کے سربراہ سے غیررسمی ملاقات اوریقین دہانیاں
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا نے ایران کے ایٹمی پروگرام پر اسرائیلی موقف کی ہی پیروی کرنے کا فیصلہ کیا ہے،امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ یوسی کوہن سے وائٹ ہاوَس میں ملاقات کی ، یہ ملاقات صدر کی طے شدہ ملاقاتوں کے شیڈول میں شامل نہیں تھی، بائیڈن نے موساد کے سربراہ کو چند منٹ قبل بغیر کسی پروگرام کے ملاقات کے لیے بلا لیا دونوں رہ نماﺅں نے ایرانی جوہری معاملے پر تبادلہ خیال کیا، صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی نقطہ نظر کو سنا اور یقین دہانی کرائی کہ ایٹمی معاہدہ میں دوبارہ واپسی پر اسرائیلی موقف کی پیرو ی کی جائے گی
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- امریکہ
- امریکا کی ایٹمی پروگرام پر اسرائیلی موقف کی پیروی


































