Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

امریکا مذاکرات کیلئے بے چین ،ایران نے ٹھینگا دکھا دیا

امریکا اور تین یورپی ممالک کے حالیہ اقدامات کے بعد غیر رسمی اجلاس بلانے کا موقع نہیں ، امریکی موقف تبدیل نہیں ہوا، بات چیت فضول ہے، ایران
ایران کیساتھ بامقصد سفارتکاری کیلئے پہلے کی طرح تیار ہیں لیکن ایران کے جوہری معاہدے پر مذاکرات سے انکار پر مایوسی ہوئی،ترجمان وائٹ ہاوَس
تہران : واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا ایران سے مذاکرات کیلئے بے چین ہے لیکن ایران نے اسے ٹھینگا دکھادیا ہے ، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزب بورل کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکا اور تین یورپی ممالک کے حالیہ اقدامات کے پیش نظر ایٹمی معاہدے کے بارے میں غیر رسمی اجلاس بلانے کے وقت کو مناسب نہیں سمجھتے، ہمیں عملی طور پر امریکا کے موَقف میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی ہے اور بائیڈن انتظامیہ بھی سابق صدر ٹرمپ کی شکست خوردہ پالیسیوں پر گامزن ہے اور حتی قرارداد 2231 اور جوہری معاہدے پر عمل نہیں کیا،انہوں نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں کچھ لینے اور دینے کامعاملہ 5 سال پہلے انجام پاچکا ہے اب عمل کا وقت ہے، ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کرچکا ہے اب امریکہ اور تین یورپی ممالک کو اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے، امریکا نے کہا ہے کہ وہ ایران کیساتھ بامقصد سفارتکاری کیلئے پہلے کی طرح تیارہے تاہم ایران کے جوہری معاہدے پر مذاکرات سے انکار پر مایوسی ہوئی ، ایران کیساتھ جوہری مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے عالمی طاقتوں سے مشاورت کریں گے، اس سے پہلے یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ نے ایٹمی معاملے پر بات چیت کیلئے دستخط کرنیوالے ممالک کے اجلاس میں امریکا کو بھی شرکت کی تجویز دی تھی جس پر امریکا رضامندی ظاہر کی تھی

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular