امن چاہتے ہیں تو امریکی واضح حقائق کی بنیاد پر کوئی منصوبہ پیش کریں
صنعا(نیوز ڈیسک) یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ امریکی مندوب امن کا پیغام لے کر نہیں بلکہ غلط خبر منتقل کرنے اور دوبارہ جنگ کا پروپیگنڈہ کرنے کے لئے آیا ہے ، محمد علی الحوثی نے یمن کے امور میں امریکی مندوب کے بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ امن چاہتے ہیں تو واضح حقائق کی بنیاد پر کوئی منصوبہ پیش کریں اور حقیقی رویہ اختیار کریں تا کہ یمنی اس کی بنیاد پر جارح اتحاد کے ساتھ کسی اتفاق رائے تک پہنچ سکیں، امریکی مندوب ٹیموتھی لنڈر کنگ نے ہتھیاروں کی ترسیل روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مآرب کے گیس کے حامل علاقے کے اطراف میں جاری جنگ، قیام امن کی کوششوں کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- امریکہ
- امریکی مندوب امن نہیں جنگ کا پیغام لے کر آیا،محمد…


































