Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

امریکی معیشت پر کورونا کے وار، ٹرمپ انتظامیہ کی کورونا کیخلاف اقدامات میں تاخیر، ساڑھے چار کروڑ شہری بےروزگار

واشنگٹن (نیٹ نیوز) کورونا وائرس نے امریکہ کے اقتصاد پرکاری ضرب لگاتے ہوئے ساڑھے چار کروڑ امریکی شہریوں کو روزگار سے محروم کر دیا۔ آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق امریکہ میں کورونا کے سبب گزشتہ تین ماہ کے دوران ساڑھے چار کروڑ امریکی بے روزگار ہو چکے ہیں اور انہوں نے بے روزگاری کا مخصوص فنڈ حاصل کرنے کے لئے اپنے ناموں کا اندراج کیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پندرہ لاکھ لوگوں نے اپنے بے روزگار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے مخصوص امدادی فنڈ حاصل کرنے کی درخواست دی ہے۔
کورونا نے امریکہ کو مختلف شعبوں میں سخت اور دشوار حالات سے روبرو کر دیا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس عالمی وبا کے سبب امریکہ میں پیدا ہونے والے اقتصادی جمود کے اثرات سالہا سال تک باقی رہیں گے۔ اس وقت امریکہ میں ماہانہ بے روزگاری کی شرح اپنی اعلیٰ ترین سطح تک پہنچ چکی ہے جسکی مثال 1930 کے بعد اِس ملک میں کبھی نہیں ملتی۔ خیال رہے کہ امریکی سیاستدانوں کے علاوہ رائے عامہ بھی ڈونلڈ ٹرمپ حکومت کو ملک کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار قرار دیتی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے کورونا کو قابو میں کرنے کے لئے دیر سے اقدام کیا۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اب تک امریکہ میں بائیس لاکھ ترسٹھ ہزار چھے سو سے زائد افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں جن میں سے ایک لاکھ بیس ہزار کو اپنی جان گنوانی پڑی ہے ۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular