Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

امریکی دھمکیاں بے اثر، ایران کا چھٹا بحری جہاز وینزویلا کی سمندری حدود میں داخل

تہران(نیٹ نیوز) ونزوئیلا میں ایران کے سفیر حجت الله سلطانی نے المیادین ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا چھٹا بحری جہاز جو غذائی اشیاء پر مشتمل ہے ونزوئیلا کی سمندری حدود میں داخل ہوگیا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کا چھٹا بحری جہاز 17 مئی کو جنوبی ایران کی شہید رجائی بندرگاہ سے ونزوئیلا کے لیے روانہ ہوا تھا جو اب ونزوئیلا کی سمندری حدود میں داخل ہوگیا ہے۔ ایران نے امریکہ کی اقتصادی پابندی کا شکار ونزوئیلا کی حکومت اور عوام کی حمایت کے دائرے میں اپریل کے مہینے سے اب تک پانچ آئل ٹینکروں کے ذریعے ایک اعشاریہ پانچ ملین بیرل تیل ونزوئیلا بھیجا ہے تاکہ جنوبی امریکہ کے اس ملک میں پیٹرول کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔ ونزوئیلا کے صدر مادورو اور پیٹرولیم کے وزیر نے بھی کاراکاس کے لئے تیل بھیجنے پر تہران کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
دوسری جانب ونزوئیلا کے عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر ہسپانوی زبان میں ہیش ٹیگ شکریہ ایران ٹرینڈ کر رہا ہے جس کے ذریعے وہ ایران اور ونزوئیلا کے درمیان تعاون کا خیر مقدم کر رہے ہیں۔
امریکہ نے چودہ مئی کو دھمکی دی تھی کہ وہ ایران سے ونزوئیلا کے لئے تیل کی منتقلی کے معاملے کا جائزہ اور اس کے خلاف مناسب اقدامات پر غور کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں ونزوئیلا کے مستقل مندوب نے بھی کہا تھا کہ امریکہ نے دھمکی دی ہے کہ وہ تیل لانے والے پانچ ایرانی بحری جہازوں کا راستہ روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کرے گا۔ ایران کے تیل بردار بحری جہازوں کے خلاف امریکی دھمکی کی عالمی سطح پر شدید مذمت کی جارہی ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش کے نام ایک خط میں امریکہ کی غیر قانونی، خطرناک اور اشتعال انگیز دھمکیوں کو ایک قسم کی بحری قزاقی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular