Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

ہندو انتہا پسندوں نے نئی دہلی میں گجرات کی تاریخ دُہرادی

متنازع شہریت بل کیخلاف پر امن احتجاج کرنیوالوں پر انتہا پسندوں کی چڑھائی، مسلمانوں پر حملے، دکانیں، مزار،پٹرول پمپ اور سرکاری املاک کو نذرآتش
7 افراد ہلاک،50 سے زائد زخمی،انتہا پسند اسلحے کے زور پر ادھم مچاتے رہے، املاک کو راکھ کا ڈھیر بناتے رہے، پولیس تماشادیکھتی رہی
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی بھارت میں موجودگی کے موقع پرانتہا پسند ہندو، مسلمانوں پر ٹوٹ پڑے، مسلمانوں پر حملے، دکانیں، مزار،پٹرول پمپ اور سرکاری املاک کو جلادیا، ظفر آباد، موج پور، سلیم پور اور چاند باغ سمیت کئی مسلم آبادیوں پر ہندو انتہا پسندوں نے منظم حملے کئے،جس کے ساتھ ہی جھڑپیں دیکھنے میں آئیں،پولیس اہلکاروں نے زخمی مظاہرین پر ڈنڈے برسائے، انہیں گالیاں دیں اور ان سے زبردستی بندے ماترم پڑھوایا، متنازع شہریت بل کیخلاف،پر امن احتجاج کرنیوالوں پر انتہا پسندوں کی چڑھائی میں پولیس نے بھی ساتھ دیااور جب انہوں نے پر امن مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا تو وہاں پر بھگدڑ مچ گئی،ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس اہلکار سمیت 7 افراد ہلاک اور50 سے زائد زخمی ہو گئے،انتہا پسند اسلحے کے زور پر ادھم مچاتے رہے، املاک کو راکھ کا ڈھیر بناتے رہے، پولیس خاموش تماشائی بنی کھڑی دیکھتی رہی شمال مشرق دہلی کے 10علاقوں میں پولیس نے دفعہ 144نافذ کر دی ہے نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے وزیر داخلہ اور لیفٹیننٹ گورنر سے امن کی اپیل کی اور کہا کہ قانون کی بالادستی قائم کرنے میں مدد کریں، بھارتی سیاست دان اسد الدین اویسی اوربھارتی صحافی برکھا دت نے دہلی فساد کی جڑ بی جے پی رہنما کپل مشرا کے اْس بیان کو ٹھہرایا ہے جس میں دہلی والوں کو صاف صاف دھمکی دی گئی تھی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular