انڈیانا پولس (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست انڈیانا کے دارلحکومت انڈیاناپولس کی پولیس نے چند گھنٹوں کے دوران دو مختلف واقعات میں دو سیاہ فام نوجوانوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ پولیس گردی کیخلاف سیاہ فام باشندے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، پہلا واقعہ مشی گن 30اسٹریٹ پر پیش آیاجہاں فائرنگ کے تبادلے میں نوجوان ہلاک ہوگیا جس کی شناخت 21 سالہ ڈریاسجن ریڈ کے نام سے کی گئی ہے ،چند گھنٹوں بعد ایک اور19سالہ نوجوان پولیس کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔


































