Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

افغانستان میں امن کی امید، 29فروری کو معاہدہ کی تیاریاں

پاکستان کے بغیر ان معاملات کا آگے بڑھنا ممکن نہیں تھا،شاہ محمود قریشی
کابل (نیوز ڈیسک) افغانستان میں امریکا اورافغان طالبان کے درمیان جزوی صلح اور جنگ بندی سے افغانستان میں امن کی نئی امیدیں روشن ہوگئی ہیں، جزوی معاہدے کے تحت طالبان، امریکا اور افغان فورسز نے ایک ہفتے کیلئے تشدد میں کمی سے اتفاق کیا ہے،اس جنگ بندی سے امریکا اور طالبان مزاحمت کاروں کے درمیان مستقل امن معاہدہ طے پانے کی راہ ہموار ہوگی اور اس پر 29 فروری کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دونوں فریق دستخط کریں گے، اس کے بعد افغانستان سے اٹھارہ سال کے بعد امریکی افواج کو واپس بلا لیا جائے گا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر افغانستان میں طالبان کے ساتھ کوئی امن معاہدہ طے پاجاتا ہے تو وہ بہ نفس نفیس اس پر دستخط کے لیے جائیں گے،امریکی افواج کے سربراہ جنرل اسکوٹ مِلر نے کہا ہے کہ افغانستان میں شورش کی کارروائیوں میں کمی لانے کے معاملے پر تمام فریقین متفق ہیں،افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان تشدد میں کمی کے معاہدے کا اطلاق شروع ہوگیا ہے مگر القاعدہ، داعش اور دیگر گروہوں کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،پاکستانی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے خلوص اور نیک نیتی سے افغان امن عمل میں اپنا کردار ادا کیا، اب افغان قیادت اور عوام کو اپنا کردار ادا کرنا ہے، پاکستان کی موجودگی میں 29 فروری کو امریکا طالبان معاہدے پر دستخط ہونگے، پاکستان کے بغیر ان معاملات کا آگے بڑھنا ممکن نہیں تھا، اب افغانستان کی تعمیر نو میں پاکستان کو کردار ادا کرنے کا موقع میسر آئے گا اور دو طرفہ تجارت کو فروغ ملے گا، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا آسان نہیں تھا،ہم نے اپنا وعدہ پورا کر دیا اور کابل تک کا سفر طے کر لیا ہے، ہم نہ صرف ایک مستند وفد کو سامنے لے کر آئے بلکہ اس وفد نے مذاکرات کو منطقی انجام تک بھی پہنچایا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular