لوگوں کی بڑی تعداد شریک، مقدس مقامات گرانے پر اظہار غم
نجف (نیوز ڈیسک) جنت البقیع میں ائمہ اطہار کے روضوں کے انہدام کی مناسبت سے نجف اشرف میں عزاداری کے پروگراموں کا انعقاد کیا گیا جس میں آیت اللہ العظمی سیستانی نے بھی شرکت کی ، بزرگ مرجع کے دفتر میں ہونیوالی مجلس عزا میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور مقدس مقامات گرانے پر غم وغصہ کا اظہار کیا، جنت البقیع کو پہلی بار 1806اور دوسری بار 1926میں منہدم کیا گیا۔


































