سماجی کارکن کے قتل پراحتجاج، گارڈ روم کو آگ لگادی،جھڑپوں میں کئی زخمی
کربلا (نیوز ڈیسک) عراق کے مقدس شہر کربلا میں درجنوں افراد نے ایرانی قونصل خانے کی عمارت کے سامنے مظاہرہ کیا ، مظاہرین سماجی کارکن ایہاب الجواد الوزنی کی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاکت کیخلاف احتجاج کررہے تھے،مظاہرین نے سڑکیں بلاک کردیں اور سڑکوں پر ٹائر جلائے ،مظاہرین نے الزام لگایا کہ ایہاب کے قتل میں ایرانی نواز ملیشیا ملوث ہے ،مظاہرین نے ایرانی قونصل خانہ کا گھیراو کیا اور گارڈ روم کو آگ لگادی تاہم سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کردیا ،پولیس سے جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں،ایرانی قونصل خانے نے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات کا مقصد ہمارے دوست اور پڑوسی ملک عراق کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- کر بلا : ایرانی قونصل خانے کی عمارت کے سامنے…


































