دہشت گردو ں کی امام بار گا ہ میں گھس کر توڑ پھوڑ، علم عباس ؑکو اتار کر جلادیا
ڈیرہ ا سماعیل خان(نیوز ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں دہشت گرد گروہ کے کارندوں نے امام بارگاہ امام حسین ؑ پر حملہ کرکے علم پاک کو شہیدکردیا، رات کے اندھیرے میں دہشت گردو ں نے امام بار گا ہ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور علم غازی عباس ؑکو اتار کر جلادیا، یہ علاقے میں امام بارگاہ پر دہشت گردوں کو تیسرا حملہ ہے،اس سے پہلے ا مام بارگاہ ابوالفضل العباس ؑپر حملہ کیا گیا اور امام بارگاہ میں توڑ پھوڑ اور بے حرمتی کی گئی تھی، واقعہ کے اگلے ہی روز ایک اور دہشت گرد اسی امام بارگاہ میں گھسا جسے مومنین نے پکڑ کر انتظامیہ کے حوالے کر دیا، موقع پر پکڑے جانے کے باوجود اسے عدالت نے رہا کردیا۔


































