ملتان ، خانیوال ،لاہور میں درج مقدمات میں درجنوں افرا د کو نامزد کیا گیا
لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے پورے صوبے میں یوم القدس منانا جرم بنادیا، پنجاب بھرمیں القدس ریلیوں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے،ملتان پولیس نے یوم القدس کی ریلی نکالنے پر تھانہ چہلیک میں ایف آئی آر درج کرلی،مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی سمیت10 نامزد اور 130 نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے، امام بارگاہ ابوالفضل العباس سے ریلی نکالنے پر مقدمہ در ج کیا گیا جس میں 9 افراد کو نامزد جبکہ 8 نامعلوم شامل ہیں،خانیوال کی تحصیل کبیروالا کے نواحی علاقے عبدالحکیم میں ریلی کے منتظمین اور23 شرکا کے خلا ف پرچہ درج کیا گیا ہے، لاہور میں بھی قدس ریلی کے شرکا پر مقدمات درج کئے گئے


































