صہیونی ٹولے نے فلسطینیوں کے بنیادی حقوق بھی نظر انداز کردئے ہیں
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے ایوان بالا(سینیٹ) نے امریکی و صہیونی منصوبے سینچری ڈیل کو مسترد کردیا، جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا، سینیٹرز نے امریکا وصہیونی حکومت کے منصوبے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قراردیئے جانے کا مطلب یہ ہے کہ صہیونی ٹولہ فلسطینی عوام کے ابتدائی حقوق کو بھی نظر انداز کر رہا ہے،ارکان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فلسطین کے سلسلے میں موثر اقدامات عمل میں لانے کے لئے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم سے ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا جائے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- پاکستانی سینیٹ نے بھی سینچری ڈیل کو مسترد کردیا، قرار…


































